ویرات کوہلی ،جاوید میانداد کا26سال پرانا ریکارڈ توڑنے کے قریب

بھارتی کپتان کو کالی آندھی کے خلاف زیادہ ون ڈے رنز کا ریکارڈ بنانے کیلئے19رنز درکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار اگست 15:34

ویرات کوہلی ،جاوید میانداد کا26سال پرانا ریکارڈ توڑنے کے قریب
پورٹ آف سپین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اگست 2019ء) بھارتی کپتان اور مایہ نا ز بلے با ز ویرات کوہلی کے پاس اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف سپین کے میدان پر شیڈول دوسرے ون ڈے دوران عظیم پاکستانی بلے با ز جاوید میانداد کا26سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا موقع آگیا ہے۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف 34میچز کی33اننگز میں70.81کی اوسط سے1912رنز سکورکرکے دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور انہیں جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید19رنز درکار ہیں، سابق پاکستانی کپتان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف64میچز کی64اننگز میں33.85کی اوسط سے1930رنز بنائے تھے،اگر کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہے تو وہ یہ اعزاز محض34اننگز میں اپنے نام کریں گے،لیجنڈری پاکستانی بلے باز جاوید میانداد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری ون ڈے1993ءمیں کھیلا تھا اوران کا کالی آندھی کے خلاف زیادہ ون ڈے رنز کا ریکارڈ26سال سے قائم ہے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کےمابین پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔                                                                                                    

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2019 - 15:34:47

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments