کراچی میں بارش سے تباہی، شاہد آفریدی کا سندھ حکومت سے مستعفی ہونیکا مطالبہ
نئی سوچ ٹیکنیکل اور پروفیشنل لوگوں کو کراچی کی ذمہ داری دے دینی چاہیئے :سابق کپتان
ذیشان مہتاب اتوار 11 اگست 2019 21:55
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اگست 2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ نا ز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد سندھ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ” پاکستان کو چلانے والا شہر کراچی خود پانی میں ڈوب گیا۔ اگر ہو سکے تو ، ہے تو مشکل کام ان کے لئے استعفی دے دینا، لیکن اگر استعفی دے دے تو شہر کراچی اور ملک کیلئے اچھا ہوگا، کوئی نئی سوچ ٹیکنیکل اور پروفیشنل لوگوں کو کراچی کی ذمہ داری دے دینی چاہیئے “۔یاد رہے کہ کراچی میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی، شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہے جبکہ سڑکیں ندی نالوں کے منظر پیش کرنے لگے ہے ، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
شہر میں رات سے شروع ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ ملیر، ماڈ ل کالونی، ناگن چورنگی، کورنگی الیاس گوٹھ، جوہر بلاک تین سمیت کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ شہر کی اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے قربانی کے 7 جانور بھی ہلاک ہوئے۔ مختلف علاقوں سڑکیں زیر آب آنے سے ایمبولینسس سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی مقررہ مقامات پر پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے جبکہ مختلف مقامات پر سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے بجلی بھی کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔ بارش سے جہاں کئی مسائل پیدا ہوئے ہیں وہاں قربانی کی جانوروں کی دیکھ بھال بھی عوام کےلئے پریشانی کا باعث ہے اور لوگ کھلے آسمان تلے بارش میں جانوروں کو رکھنے پر مجبور ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 11/08/2019 - 21:55:32
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کلین سوئپ شکست،ویمنزٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
-
کرکٹ کے ساتھ ہاکی،فٹبال،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن ودیگر کھیلوں کو اجاگرکریں گی:صوبائی وزیر سپورٹس ویوتھ آفیئرز فیصل ایوب کھوکھو
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ کی ملاقات، پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال
-
مشیرکھیل خیبرپختونخوا سے آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے والی خاتون کھلاڑیوں کی ملا قات
-
خیبر پختونخوا انٹرمدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 افراد سے شروع ہوں گی