آئی سی سی نے زمبابوے کو اگلے سال شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر نکال دیا

کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت کے باعث زمبابوے کرکٹ کی پہلے آئی سی سی رکنیت معطل کی گئی تھی، جبکہ اب اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالی فائنگ ایونٹ سے بھی باہر کر دیا گیا ہے

muhammad ali محمد علی بدھ 14 اگست 2019 20:14

آئی سی سی نے زمبابوے کو اگلے سال شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر نکال دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اگست2019ء)   آئی سی سی نے زمبابوے کو اگلے سال شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر نکال دیا، کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت کے باعث زمبابوے کرکٹ کی پہلے آئی سی سی رکنیت معطل کی گئی تھی، جبکہ اب اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالی فائنگ ایونٹ سے بھی باہر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے انتہائی سخت اقدام اٹھاتے ہوئے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو اگلے سال آسٹریلیا میں شیڈول 2020 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے سے محروم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت کے باعث زمبابوے کرکٹ کی رکنیت معطل کرتے ہوئے اس پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابنیدہ عائد کی گئی تھی، جب اب آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی شرکت سے محروم رہے گی۔ زمبابوے کو کوالی فائنگ مرحلہ کھیل کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک رسائی حاصل کرنا تھی، تاہم آئی سی سی نے زمبابوے پر کوالی فائنگ مرحلے میں شرکت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ 2016 کے بعد 4 سال کے وقفے سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/08/2019 - 20:14:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :