ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ بدل گئی، میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا

ویسٹ انڈین ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی 10 اوورز میں 8 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 14 اگست 2019 22:17

ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ بدل گئی، میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا
پورٹ آف سپین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2019ء) ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ بدل گئی، میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا، ویسٹ انڈین ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی 10 اوورز میں 8 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی 10 اوورز میں 8 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

بدھ کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ویسٹ انڈین بلے بازوں کرس گیل اور ایون لیوس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی اور ٹیم کو 10.5 اوورز میں 115 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اننگز میں 8 چھکے لگا کر پہلے کھیلتے ہوئے ابتدائی 10 اوورز میں زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

لیوس نے 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ جبکہ کرس گیل نے 5 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسری جانب اسی میچ میں ویسٹ انڈیز کے دور حاضر کے سب سے بہترین اور جارح مزاج بلے باز کرس گیل بالآخر ایک روزہ کرکٹ کو خیر باد کہہ گئے ہیں۔ کرس گیل نے دوران ورلڈکپ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ جبکہ بدھ کے روز بھارت کیخلاف ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں اچانک خبر سامنے آئی کہ یہ کرس گیل کا ممکنہ طور پر آخری ایک روزہ میچ ہے۔ میچ کے بعد کرس گیل اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کریں گے۔                                                                        
وقت اشاعت : 14/08/2019 - 22:17:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :