جنوبی افریقہ کا دورہ بھارت کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان، اینرچ نورٹج، روڈی سیکنڈ اور سینوران پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل، ڈی کوک ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان مقرر، ڈوپلیسی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے

جمعرات 15 اگست 2019 15:57

کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) جنوبی افریقہ نے دورہ بھارت کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کر دیا، اینرچ نورٹج، روڈی سیکنڈ اور سینوران موتھوسیمی کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ڈی کوک کو ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، سابق کپتان ڈوپلیسی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے البتہ وہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، ایڈن مرکرم، تھیونس ٹی بروئن، لونگی نگیڈی اور ڈیل سٹین کو بھی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ کپتان فاف ڈوپلیسی، نائب کپتان ٹیمبا باووما، تھیونس ڈی بروئن، ڈی کوک، ڈین ایلگر، زبیر حمزہ، کیشو مہاراج، ایڈن مرکرم، سینوران موتھوسیمی، لونگی نگیڈی، اینرچ نورٹج، ورنن فلینڈر، ڈین پائیڈت، کگیسوربادا اور روڈی سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان ڈی کوک، نائب کپتان ریسی وانڈر ڈوسن، ٹیمبا باووما، جونیئر ڈیلا، بوجرن فورٹوئن، بیورن ہینڈرکس، ریزا ہینڈرکس، ڈیوڈ ملر، اینرچ نورٹج، اینڈائل فیلک وایو، ڈیوائن پریٹوریس، کگیسوربادا، تبریز شمسی اور جان جان سمٹس شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2019 - 15:57:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :