ْبگ بیش لیگ، نیتھن کولٹرنیل نے پرتھ سکارچرز چھوڑ کر میلبورن سٹارز میں شمولیت اختیار کر لی

جمعرات 15 اگست 2019 16:39

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) آسٹریلوی فاسٹ بائولر نیتھن کولٹر نیل نے بگ بیش لیگ فرنچائز پرتھ سکارچرز کو چھوڑ کر میلبورن سٹارز میں شمولیت اختیار کر لی۔ 31سالہ فاسٹ بائولر نے 38 بگ بیش لیگ میچز میں سکارچرز کی نمائندگی کی، انہوں نے 46 وکٹیں لیں اور 285 رنز بھی بنائے۔

(جاری ہے)

کولٹرنیل نے اپنے بیان میں کہا میں گزشتہ آٹھ برس سے سکارچرز کے ساتھ منسلک ہوں اسلئے اسے چھوڑنا میرے لئے آسان نہیں تھا لیکن میں کیریئر کے جس مرحلے میں ہوں اس وقت کسی اور فرنچائز میں شمولیت صحیح فیصلہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے فرنچائز کو فتوحات دلوانے میں اہم کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 15/08/2019 - 16:39:49