سنسناٹی ماسٹرز ٹینس، کیرن خچانووف، باٹسٹا ایگٹ، لیوکاس، منارینو اور میومیر مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 15 اگست 2019 16:49

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) کیرن خچانووف، روبرٹو باٹسٹا ایگٹ، لیوکاس پائولی، ایڈرین منارینو اور میومیر کسمانووچ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میچز میں روسی کھلاڑی کیرن خچانووف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 7-6 اور 6-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، اسپینش کھلاڑی باٹسٹا ایگٹ نے امریکن حریف فرانسز تیافوئے کو 6-3، 3-6 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

فرانسیسی کھلاڑی لیوکاس پائولی نے ڈینس شاپووالوو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فرانس کے ایڈرین منارینو بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے میخیل کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ سربین کھلاڑی میومیر نے جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو ہرا کر دوسرا مرحلہ عبور کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 15/08/2019 - 16:49:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :