پی سی بی نےپری سیزن کیمپ میں شرکت کے لیے20 کھلاڑیوں کو این سی اے طلب کرلیا

سابق کپتان مصباح الحق کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے، کیمپ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کے لیےکھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ذاکر خان

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 15 اگست 2019 18:39

پی سی بی نےپری سیزن کیمپ میں شرکت کے لیے20 کھلاڑیوں کو این سی اے طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2019ء) پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل 14 کرکٹرز سمیت 20 کھلاڑیوں کو پری سیزن کیمپ  میں شرکت کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی  لاہور میں طلب کرلیا ہے۔ کھلاڑی 19 اگست کو لاہور پہنچیں گے۔ 2 روزہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد قومی کھلاڑی 22 اگست سے 7 ستمبر تک این سے اے میں جاری کنڈیشنگت کیمپ میں شرکت کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کی عدم موجودگی میں سابق کپتان مصباح الحق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کے ساتھ مل کر کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے لیے ٹریننگ پروگرام ترتریب دیں گے۔



کنڈیشنگ کیمپ کے دوران کھلاڑی نیٹ پریکٹس کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ پریکٹس بھی کریں گے۔ کیمپ میں  کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

کیمپ کے انعقاد کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو آئندہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سیزن سے قبل تیار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ ڈومیسٹک سیزن کا آغاز12 ستمبر سے شیڈول قائد اعظم ٹرافی سے  ہورہا ہے۔

قومی کھلاڑیوں کوقائداعظم ٹرافی میں 31 فرسٹ کلاس میچوں سمیت قومی ٹی ٹونٹی اور پاکستان ایک روزہ کپ کے ساتھ ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل 6 ٹیسٹ ، 3 ایک روزہ اور 9 ٹی ٹونٹی میچوں میں بھی شرکت کرنا ہے۔



اظہر علی انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدہ مکمل کرنے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔ بابراعظم، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس اور محمد عامر کو کاؤنٹی سیزن کے باعث کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے۔ یہ  پانچوں کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے آغاز سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔

کیمپ میں شامل کھلاڑی:

سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، عثمان شنواری، وہاب ریاض اور یاسر شاہ کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔



نان سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر کو بھی کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذاکر خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ :

اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بیذاکر خان کا کہنا ہے کہ سیزن کے آغاز سے قبل یہ کنڈینشننگ کیمپ خاص اہمیت کا حامل ہے۔کیمپ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کے  لیے کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہپاکستان ٹیم کو بین الاقوامی کرکٹ کے آئندہ 42 میں سے 30  روز ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے۔

ذاکر خان نے کہا کہٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کے لیے پاکستان کے کامیاب ترین کپتانمصباح الحق کا تجربہ کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں بہترین کرکٹ دیکھنے کا خواہشمند ہے۔



ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکا سیریز سے قبل کھلاڑیوں کو قائداعظم ٹرافی میں بھی سخت کرکٹ کھیلنا ہے۔ اس سلسلے میں یہ کیمپ کھلاڑیوں کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

ذاکر خان نے کہا کہ انگلینڈ اور ویلز میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف 5 کھلاڑیوں کو کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے تاہم قائداعظم ٹرافی میں ان کی شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 15/08/2019 - 18:39:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :