میلبورن کرکٹ کلب کا آئندہ ماہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقع پر نظرثانی کا اعلان

جمعہ 16 اگست 2019 12:37

میلبورن کرکٹ کلب کا آئندہ ماہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقع پر نظرثانی کا اعلان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقع پر نظرثانی کی جائے گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں گپٹل کے اوور تھرو پر ایمپائر نے 5 کی بجائے 6 رنز دیئے تھے جس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایم سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ کرکٹ کمیٹی اوور تھرو سے متعلق آئی سی سی کے قانون 19.8 پر تبادلہ خیال کر چکی ہے اور انہوں نے اس قانون کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاز سب کمیٹی آئندہ ماہ میں اس معاملے پر نظرثانی کرے گی۔ واضح رہے کہ سری لنکن ایمپائر دھرما سینا بھی فائنل میں 5 کی بجائے 6 رنز دینے کے فیصلے پر اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/08/2019 - 12:37:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :