سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستا ن میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار

سیکورٹی وفد کی رپورٹ مثبت ہے،بڑا چیلنج کھلاڑیوں کو منانا ہے:ایشلے ڈی سلوا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 17 اگست 2019 16:05

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستا ن میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2019ء) پاکستان میں 10سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ، سری لنکن کرکٹ ٹیم کم ازکم ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آسکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن سکیورٹی ٹیم نے اپنے کرکٹ بور ڈ کو ’انتہائی مثبت رپورٹ‘ دی ہے جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر سب کچھ پلان کے مطابق چلتا رہا تو مارچ 2009ءمیں سری لنکن ٹیم بس پر حملے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ میچز کی یہ سیریز اگرچہ نیوٹرل وینیو پر شیڈول تھی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو یہ سیریز پاکستان میں کھیلنے کی تجویز دی جس کے بعد سری لنکن بورڈ نے اپنا ایک سکیورٹی وفد پاکستان بھیجا تھا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس سلسلے میں بات جیت کریں گے جب کہ اپنی حکومت کو بھی اعتماد میں لیں گے لیکن ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج کھلاڑیوں کو پاکستان جانے کے لیے راضی کرنا ہے ۔                                         
وقت اشاعت : 17/08/2019 - 16:05:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :