اسپینش لالیگا، ایتھلیٹک بلبائو نے بارسلونا کو 1-0 گول سے ہرا دیا، آرٹز کا آخری منٹ میں فیصلہ کن گول

ہفتہ اگست 17:22

اسپینش لالیگا، ایتھلیٹک بلبائو نے بارسلونا کو 1-0 گول سے ہرا دیا، آرٹز ..
میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں ایتھلیٹک بلبائو کلب نے دفاعی چیمپئن بارسلونا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے دی، آرٹز نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔

(جاری ہے)

اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ایتھلیٹک بلبائو کلبوں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے ایتھلیٹک بلبائو کلب کا ساتھ دیا اور اس نے بارسلونا کو 1-0 گول سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی، آرٹز نے میچ کے آخری منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

وقت اشاعت : 17/08/2019 - 17:22:35

Your Thoughts and Comments