ہاکی کو ساﺅتھ ایشین گیمز سے نکال دیاگیا، دفاعی چیمپئن قومی ٹیم کی شرکت کا امکان ختم
ساﺅتھ ایشین گیمز کا انعقاد یکم دسمبر سے نیپال میں ہونا ہے
ذیشان مہتاب ہفتہ 17 اگست 2019 17:11
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2019ء) ہاکی شائقین کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ قومی ٹیم ساﺅتھ ایشین گیمز میں شرکت نہیں کرسکے گی۔یکم دسمبر سے نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں شیڈول ساﺅتھ ایشین گیمز میں ہاکی کو شامل نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گیمز کے منتظمین نے ہاکی سہولیات مناسب نہ ہونے کو جواز بناکر اسے ایونٹ کا حصہ بنانے سے انکار کردیاہے۔ اب مجموعی طورپر 27 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں ہاکی شامل نہیں ہے ۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے ہاکی ایونٹ کے اخراج کی تصدیق کی ہے، ان کا کہناہے کہ ہم نے چارماہ پہلے بھی ساﺅتھ ایشین گیمز کے آرگنائزر کو درخواست کی تھی کہ ہاکی کو فہرست سے نہ نکالا جائے لیکن ان کی جانب سے ہاکی ٹرف اور دوسری بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کو اس کو گیمز کا حصہ نہ بنانے کا موقف اختیار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2016ءمیں منعقدہ ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے بھارت کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/08/2019 - 17:11:03
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
-
شکیب الحسن کے آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں واپسی کے امکانات
-
اے ایس علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی، پنجاب اور بلوچستان نے اپنے میچز جیت لئے، سنول شہزادہ کی ڈبل سنچری
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ اختتام پذیر ہوگئی
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع ہوگا