ہسی کا ریکارڈ پاش پاش، سٹیون سمتھ مسلسل 7 ایشز اننگز میں ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیلنے والے پہلے بلے باز بن گئے

ہفتہ 17 اگست 2019 19:35

ہسی کا ریکارڈ پاش پاش، سٹیون سمتھ مسلسل 7 ایشز اننگز میں ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیلنے والے پہلے بلے باز بن گئے
لارڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) سٹار آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ کے ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے، وہ ایشز سیریز میں زیادہ مرتبہ ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیلنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیل کر سابق ہم وطن بلے باز مائیکل ہسی کاریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا جنہوں نے 200-9-10ء اور 2010-11ء انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں مسلسل چھ مرتبہ ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ سمتھ نے مسلسل 7 ایشز اننگز میں ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/08/2019 - 19:35:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :