شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی کیلئے ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا

ہفتہ 17 اگست 2019 19:55

شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی کیلئے ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا
لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے والے قومی کرکٹر شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی کے لئے ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا جس کے لئے وہ آئندہ ہفتے پی سی بی اینٹی کرپشن حکام سے ملیں گے تاکہ ان کے لئے کرکٹ میں بحالی کا پروگرام تربیت دیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

شرجیل خان کی اڑھائی سال پابندی کی سزا دس اگست کو پوری ہوگئی تھی لیکن سزا پوری ہونے کے باوجود وہ پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے طریقہ کار پر پوری طرح عمل در آمد کیئے بغیر کرکٹ نہیں کھیل سکتے ۔

شرجیل خان کو اپنی غلطی کا اعتراف کر تے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو کرپشن سے دور رہنے کے لیکچر دینا ہوں گے ۔ پی سی بی اینٹی کرپشن کے پروگرام پر پوری طرح عمل در آمد کرنے کے بعد ہی ان پر کرکٹ کے دوروازے کھل سکیں گے
وقت اشاعت : 17/08/2019 - 19:55:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :