فاسٹ باﺅلر حسن علی نے اپنے نکاح کی تیاریاں کرلیں
پیسر نے لاہور کے سیلون سے کٹنگ کرائی اوربیوٹی سیلون سے فیشل بھی کرایا
ذیشان مہتاب اتوار 18 اگست 2019 14:15
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اگست 2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے اپنے نکاح کی تیاریاں کرلی ہیں۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حسن علی نے لاہور کے سیلون سے کٹنگ کرائی اوربیوٹی سیلون سے فیشل بھی کرایا۔واضح رہے کہ حسن علی نے 2اگست کو بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا نام سامعہ بتایا تھا۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ان کی سادگی سے شادی ہونے جارہی ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ دبئی میں رات کے کھانے کی ایک تقریب پر ان کی سامعہ سے ملاقات ہوئی، اس وقت اپنے بھائی سے کہا میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ شادی میں پاکستانی لباس پہنوں گا اور اس کے بعد ہم پاکستان میں ہی رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ نکاح دبئی جبکہ رخصتی اور ولیمہ پاکستان میں ہوگا۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ان کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر کو انہوں نے جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیملیز کا دباﺅہے اس لیے لڑکی کی تصویر سامنے نہیں لاسکتا۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ حسن علی ایک بھارتی لڑکی سے 20 اگست کو شادی کررہے ہیں۔صحافی کے مطابق لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ ایمرٹس ایئرلائن میں انجینئر ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 18/08/2019 - 14:15:12
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان