پی سی بی کو دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود بھارتی ٹیم پر حملے کی اطلاع بذریعہ ای میل موصول
کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو مطلع کردیا ہے:ذرائع
ذیشان مہتاب اتوار 18 اگست 2019 20:54
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اگست 2019ء) ایک جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو لے کر جنگ کے حالات پیدا ہوتے نظر آرہے ہیں وہیں دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک ای میل میں یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم پر ممکنہ طور پر حملہ ہوسکتا ہے ،پی سی بی نے انٹر نیشنل سیریز ہونے کے باعث فور ی طور پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کو مطلع کردیا ہے ۔دوسری جانب ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے ایشوز پر ہم کسی طرح کا تبصرہ نہیں کرتے ہیں ۔دوسری جانب ممکنہ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز22اگست سے شیڈول ہے، بھارتی ٹیم پہلے ہی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 18/08/2019 - 20:54:45
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کلین سوئپ شکست،ویمنزٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
-
کرکٹ کے ساتھ ہاکی،فٹبال،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن ودیگر کھیلوں کو اجاگرکریں گی:صوبائی وزیر سپورٹس ویوتھ آفیئرز فیصل ایوب کھوکھو
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے