جشن آزادی باڈی بلڈنگ شو 25 اگست کو لاہور میں ہوگا

پیر 19 اگست 2019 11:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی باڈی بلڈنگ شو 25 اگست کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر، لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ تنظیموں کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی جا چکی ہے اور ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے تن سازوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 19/08/2019 - 11:15:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :