قومی کراٹے چیمپئن شپ 22 اگست سے شروع ہوگی

پیر 19 اگست 2019 11:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) قومی کراٹے چیمپئن شپ 22 اگست سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان واپڈ کی ٹیم چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گذشتہ روز پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل عندلیب سندھو نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ملک بھر سے نو مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں میں دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلویز، پاکستان پولیس، بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے حوالے تمام ٹیموں کو دعوت نامے جاری کردے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انفرادی کومتے، ٹیم کومتے، انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 25 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 19/08/2019 - 11:15:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :