سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران گاڑیوں پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کا جھنڈا لہرایا جائے گا

پیر 19 اگست 2019 14:17

سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران گاڑیوں پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کا جھنڈا لہرایا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) گلگت بلتستان کے سیکرٹری ٹورازم ، کلچرل اینڈ سپورٹس آصف اللہ خان نے کہا ہے کہ سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران گاڑیوں پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کا جھنڈا اور ان کی آزادی کی تحریک کے حوالے سے بینرز آویزاں کئے جائیں گے جس کا مقصد عالمی برادری کی مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی جدوجہد کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے ۔

سرفرنگا جیپ ریلی 25 سے 27 اگست2019ء تک دنیا کے بلند اور سرد ترین صحرا سرفرنگا میں منعقد کی جائے گی۔پیر کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی ای) میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں گلگت بلتستان کے کلچر اور وہاں کی انسانیت سے محبت کو کمپرومائز کئے بغیر سیاحت کو پروموٹ کر ے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گلگت بلتستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی موجود تھے۔

آصف اللہ خان نے کہا کہ سرفرنگا سکردو اور شگر کے درمیان ہے جہاں سے دریائے سندھ بھی گزرتا ہے،یہاں صرف کار ریلی نہیں بلکہ لوگوںکو وہاں کی سیاحت بھی دکھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا قومی کھیل پولو ہے جو فری اسٹائل ہونے کی وجہ سے مشہور ہے،اسی وجہ سے ہم نے سرفرنگا ریلی کیساتھ پولو فیسٹول بھی رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں گلگت بلتستان کے کلچر کو بھی دکھایا جائے گا،سرفرنگا ریلی کے راستے میں ایک بہت خوبصورت جھیل بھی موجود ہے،سر فرنگا میں مہ پھنگ پروگرام اور کلچرل شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں لوگ یہاں پر آئیں اور گلگت بلتستان اور وہاں کے مقامی لوگوں کی مہمان نواز ی کو بھی دیکھیں۔سیکرٹری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں گلگت بلتستان کے کلچر اور وہاں کی انسانیت سے محبت کو کمپرومائز کئے بغیر سیاحت کو پروموٹ کر ے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان فریش واٹر کا بہت بڑا زخیرہ ہے جس کے 8000 فٹ سے بلند کئی پہاڑ اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی چوٹی کے ٹو بھی سرفرنگا کے قریب ہے۔

سیکرٹری آصف اللہ خان نے کہا کہ دیوسائی دنیا کا سب سے خوبصورت سیاحتی مقام گلگت بلتستان میں موجود ہے،انہوں نے کہا کہ میڈیا گلگت بلتستان میں سیاحت سمیت اسطرح کے ایونٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے ہماری مدد کرے۔ہم سب نے ملکر پاکستان اور گلگت بلتستان کو دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔سیکرٹری نے کہا کہ ہم جن حالات میں اس ایونٹ کا انعقاد کررہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں موجودہ صورتحال کے تناظر میںجیپ ریلی کو کشمیر کے نام کرتے ہوئے عالمی توجہ کشمیرکی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں ،سرفرنگا کے ذریعے ہم دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچائیں گے۔

پاک وہیلزمارکیٹنگ کے نمائندے اور ایونٹ کے آرگنائزر سہیل منج نے کہا ہے کہ جیپ ریلی چولستان کے بعد دوسری بڑی ریلی ہوگی۔جس میں اب تک 60 گاڑیوں رجسٹریشن ہوچکی ہے جبکہ 40 سے زائد بائیکرز بھی اس ریلی کا حصہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ 23 سے 25 اگست تک ہونے والی ریلی میں 23اگست کو تمام گاڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا،24 کو کوالیفائنگ راؤنڈ ہوگا جبکہ 25 کو فائنل ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/08/2019 - 14:17:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :