آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ پر فقرے کسنے والے ایم سی سی کے ایک ممبر کو لارڈز سے باہر نکال دیا گیا

پیر 19 اگست 2019 16:08

آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ پر فقرے کسنے والے ایم سی سی کے ایک ممبر کو لارڈز سے باہر نکال دیا گیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ پر فقرے کسنے والے ایم سی سی کے ایک ممبر کو لارڈز سے باہر نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سر پر چوٹ کھانے والے اسمتھ جب دوبارہ بیٹنگ کے بعد 92 رنز پر آئوٹ ہونے کے بعد لونگ روم کے راستے ڈریسنگ روم کو واپس جارہے تھے تو وہاں پر موجود ایم سی سی کے ایک ممبر نے ان پر فقرے کسے، جس پر انھیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا، 1787 میں قائم ہونے والے میریلیبون کرکٹ کلب کے مئی میں تبدیل ہونے والے ایک قانون کے تحت پہلی بار ممبر کو اسٹیڈیم سے باہر کیا گیا۔
وقت اشاعت : 19/08/2019 - 16:08:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :