پیٹ کمنز نے 914رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے میگراتھ کا 18 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا

پیر 19 اگست 2019 16:57

پیٹ کمنز نے 914رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے میگراتھ کا 18 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) آسٹریلوی فاسٹ بائولر پیٹ کمنز نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بائولرز میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ 914 رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے آسٹریلیا کی جانب سے بہترین پوائنٹس حاصل کرنے کا سابق ہم وطن بائولر گلین میگراتھ کا 18 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا، جنہوں نے 2001ء میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

(جاری ہے)

اسطرح کمنز بہترین رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے والے مشترکہ طور پر پانچویں بائولر بن گئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بائولرز میں بہترین رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا عالمی اعزاز سابق انگلش بائولر سڈنی بارنز کو حاصل ہے جنہوں نے 1914ء میں 932 رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی۔
وقت اشاعت : 19/08/2019 - 16:57:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :