پی سی بی اور شرجیل خان کامشترکہ اعلامیہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور شرجیل خان کے درمیان ملاقات آج ہوئی۔ملاقات میں شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیا گیا۔ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر شرجیل خان کو اڑھائی سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا

پیر 19 اگست 2019 17:16

پی سی بی اور شرجیل خان کامشترکہ اعلامیہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور شرجیل خان کے درمیان ملاقات آج ہوئی۔ملاقات میں شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیا گیا۔ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر شرجیل خان کو اڑھائی سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ شرجیل خان رواں سال کے اختتام سے قبل  پی سی بی سکیورٹی اینڈ  انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کیے گئے ری ہیب پروگرام پر عمل کریں گے۔



ری ہیب پروگرام کے مطابق شرجیل خان کو پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے مطابق لیکچر میں شرکت کرنی ہوگی۔ علاوہ ازیں شرجیل خان کو سوشل سروس کے طور پر یتیم خانہ کا دورہ اور  پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ پر لیکچربھی دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ری ہیب پروگرام کے مطابق شرجیل خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسپورٹنگ اسٹاف کیساتھ بھی ایک نشست رکھنی لازمی ہوگی۔



شرجیل خان:

اس موقع پر شرجیل خان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنی ٹیم، شائقین کرکٹ اور اپنے اہل خانہ  سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔ میرے ایک غیرذمہ دارانہ عمل کے باعث انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ شرجیل خان نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ مستقبل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کروں گا۔

شرجیل خان نے کہاکہ میں تمام کرکٹرز کو باخبر کرنا چاہتا ہوں کہ وہ پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کی پیروی کریں کیونکہ اس کی خلاف ورزی آپ کو صرف وقتی   فائدہ دے گی مگر اس کے نتائج پورے کیرئیر پر اثرانداز ہوتی ہے۔



شرجیل خان کا کہنا ہےکہ میں پی سی بی کی جانب سے تیار کردہ ری ہیب پروگرام پر مکمل عمل کروں گا۔ میں جلد کلب کرکٹ کا آغاز کردوں گاتاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے لیے مجھے اپنی فارم اور فٹنس میں بہتری درکار ہوگی۔

لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود ، ڈائریکٹر پی سی بی سکیورٹی اینڈ انٹی کرپشن :

اس موقع پر ڈائریکٹر پی سی بی سکیورٹی اینڈ انٹی کرپشن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود کا  کہنا ہے کہ آج شرجیل خان سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے اپنے کیے پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کو سزا سنانے پر کبھی فخر محسوس نہیں کرتا  تاہم کرپشن پر پی سی بی کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔

لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمودنے کہاکہ مجھے امید ہےکہ یہ واقع سب کی آگاہی کے لیے کافی ہوگا کہ پی سی بی کرپشن پر کوئی نرمی نہیں برتے گا۔
وقت اشاعت : 19/08/2019 - 17:16:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :