قومی خواتین کرکٹرز کے ایبٹ آباد میں ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے، 30 خواتین کرکٹرز شرکت کر رہی ہیں

پیر 19 اگست 2019 22:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) قومی خواتین کرکٹرز کے ایبٹ آباد میں ہائی پرفارمنس کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، 30 خواتین کرکٹرز پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ 31 اگست تک کاکول میں جاری رہے گا۔ کیمپ کے دوران قومی خواتین کرکٹرز 28 اگست کو کاکول ملٹری اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گی۔ کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، عروب شاہ، عائشہ ناز، عائشہ ظفر، بسمعہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء اور حرینہ سجاد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ارم جاوید، جویریہ رئوف، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منبیہ علی، بی بی ناہیدہ اور نجیبہ علوی کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا راشد، رامین شمیم، صباء نذیر اور وحیدہ اختر بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کیا۔ عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی تین رکنی کمیٹی میں اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال ہیں۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے حالیہ دنوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور کئی بین الاقوامی مقابلوں میں مخالف ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا ہے جن میں بہتر رینکنگ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 19/08/2019 - 22:40:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :