انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ پرسوں سے شروع ہوگا

آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ، رپورٹ

منگل اگست 16:11

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ پرسوں سے شروع ہوگا
لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ پرسوں جمعرات سے لیڈز میں شروع ہو گا، آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ایشز ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ (کل) جمعرات سے 26 اگست تک لیڈز کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست دی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/08/2019 - 16:11:17

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments