انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ خیبر پختونخواکا آغاز ہو گیا

منگل 20 اگست 2019 18:20

انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ خیبر پختونخواکا آغاز ہو گیا
کوہاٹ۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ خیبر پختونخوا کا باقاعدہ آغازپیر کی شام فٹ بال قلعہ گرانڈکوہاٹ میں ہوگیا۔ٹورنامنٹ میں 25مقامی اور17ضلعی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ افتتاحی میچ امیر الیون کوہاٹ اور غازی کلب ہنگوکے مابین کھیلاگیاجسے اولذکر نے پینلٹی ککس پر7کے مقابلے میں 8گول سے جیت لیا۔

افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ سکندرشاہ جبکہ ٹورنامنٹ کے منتظم فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محب اللہ شنواری تھے۔ سپورٹس آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ ان کومثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے دیگر سماجی برائیوں سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ سپورٹس کی پوری کوشش ہے کہ ہر کھیل کاباصلاحیت ٹیلنٹ ابھر کرسامنے آئے اور یہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک اور علاقے کا نام روشن کرے۔ سکندرشاہ نے کہا کہ ان کا محکمہ نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ دے رہاہے اور اس سلسلے میں منتخب مقامی قیادت کے ساتھ ملکر مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر ٹیموں اور کھلاڑیوں کو خصوصی اور انفرادی انعامات سے نوازا جائے گا۔قبل ازیں کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایاگیااور ان کے ساتھ گروپ فوٹو سیشن بھی کیا۔
وقت اشاعت : 20/08/2019 - 18:20:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :