بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا معاملہ، محمد حفیظ نے اعلان کردیا

یہ میرا کیرئیر ہے اور یہ میری مرضی ہے کہ میں جب چاہوں گا تب ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا: سینئر آل راونڈر

muhammad ali محمد علی بدھ اگست 00:20

بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا معاملہ، محمد حفیظ نے اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2019ء) بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا معاملہ، محمد حفیظ نے اعلان کردیا، سینئر آل راونڈر کا کہنا ہے کہ یہ میرا کیرئیر ہے اور یہ میری مرضی ہے کہ میں جب چاہوں گا تب ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر اور سینئر ترین کھلاڑی محمد حفیظ نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید اور وضاحت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے:

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ محمد حفیظ نے واضح کیا ہے کہ یہ ان کا کیرئیر ہے اور ریٹائرمنٹ لینے کیلئے وہ کسی کے دباو میں نہیں آئیں گے۔ جب ان کا دل چاہے گا، جب وہ بہتر محسوس کریں گے، تب وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/08/2019 - 00:20:07

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments