ونسٹن سیلم اوپن ٹینس مینز ڈبلز، لیوکاس اور ماسیلو پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 21 اگست 2019 09:55

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پولینڈ کے لیوکاس کیوبوٹ اور ان کے برازیلین جوڑی دار ماسیلو میلو پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے ایونٹ کے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل کے مارسیلو ڈیمولینر اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کے لیوکاس کیوبوٹ اور ان کے برازیلین جوڑی دار ماسیلو میلو پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیل کے مارسیلو ڈیمولینر اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 09:55:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :