مائیک ہیسن کی تردید کے بعد مصباح الحق کے لیے ہیڈ کوچ بننے کی راہ ہموار
مائیک پیسن نے مسلسل 6 سال نیوزی لینڈ کی کوچنگ کی
ذیشان مہتاب بدھ 21 اگست 2019 10:55
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اگست2019ء) نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی جانب سے پاکستان کے لیے خدمات سر انجام دینے کے حوالے سے مسلسل عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جانے لگا ہے۔
نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پاکستان کے لیے خدمات سر انجام دینے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی، رابطے کے باوجود انہوں نے درخواست جمع کروانے کی ضرورت محسوس نہیں کی، مسلسل 6 سال نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد آئی پی ایل کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے لیے گزشتہ سیزن میں کام کرنے والے مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہونے کے لیے درخواست جمع کروائی لیکن بی سی سی آئی نے روی شاستری کا انتخاب کرلیا جب کہ بنگلا دیش نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے رسل ڈومینگو کو ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سونپی ہے۔نیوزی لینڈ میڈیا میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق مائیک ہیسن نے پاکستان کی جانب سے رابطہ کئے جانے کے باوجود درخواست جمع نہیں کروائی۔ موجودہ صورتحال میں مصباح الحق کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 10:55:03
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی