ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیے12ایمرجنگ کرکٹرز این سی اےطلب

ہفتے تک جاری رہنے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کی مہارت میں نکھار لایا جائے گا، اس پروگرام سے این سی اے اسٹاف کو نوجوانوں کے کھیل میں بہتری پر کام کرنے کا موقع ملے گا، ڈائریکٹر اکیڈمیزپی سی بیمدثر نذر

بدھ 21 اگست 2019 13:39

ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیے12ایمرجنگ کرکٹرز این سی اےطلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2019ء) ملک بھر سے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز کے کھیل میں نکھار لانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ہائی پرفارمنس کیمپ 23 اگست سے لاہور میں شروع ہوگا۔

این سی اے ہائی پرفامنس کیمپ کا تیسرا اور آخری مرحلہ 2  ہفتے  تک جاری رہے گا۔  کیمپ میں شرکت کے لیے 12 ایمرجنگ کرکٹرز 22 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے۔



2 ماہ جاری رہنے والے ہائی پرفارمنس کیمپ کے پہلے اور دوسرے فیز میں قومی  انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹرز کو این سی اے میں تربیت دی جاچکی ہے۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد  حسنین کیربئین پریمئیر لیگ سے معاہدے کے باعث کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)



مدثر نذر، ڈائریکٹراکیڈمیز  پی سی بی:

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹراکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر کا کہنا ہےکہ اس پروگرام سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے اسٹاف کو نوجوانوں کے کھیل میں بہتری پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔



ڈائریکٹراکیڈمیز پی سی بی نے کہا کہ ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ کا مقصد قومی اسکواڈ کے لیے کھلاڑیوں کا بیک اپ تیار کرنا ہے۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 12 نوجوان کرکٹرز کو 2 ہفتے پر مشتمل اس کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

مدثر نذر نے کہا کہ کیمپ کے اختتام پر تمام کرکٹرز کے کھیل میں نکھار آنے کی امید ہے۔

کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑیوں کے نام:

احسن جمیل مرزا  (کراچی)
عاکف جاوید  (کوہاٹ)
ارشد اقبال  (ایبٹ آباد)
ارشداللہ (فاٹا)
فیصل اکرم (ملتان)
حارث رؤف (راولپنڈی)
محمد عامر حسین (سوات)
محمد اسد (ایبٹ آباد)
محمد جلال (فاٹا)
موسیٰ خان (اسلام آباد)
عمر خان (راولپنڈی)
زاہد محمود (لاڑکانہ)
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 13:39:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :