پی ایچ ایف نے ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور میں قومی کھیل کے فروغ کیلئے ٹاﺅن ایونٹ کرانے کی حکمت عملی تیار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ اگست 14:13

پی ایچ ایف نے ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اگست2019ء) ملک میں دم توڑتی کلب ہاکی کی بحالی کے لئے پی ایچ ایف کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف ) آصف باجوہ نے ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی طور پر 1144 ہاکی کلبز ہیں جن میں سے 605 کلب رجسٹرڈ ہیں۔ پنجاب میں 375 کلبز کا اندراج ہے جبکہ سندھ میں 67 ، خیبر پختونخوا میں 126، بلوچستان میں 25 اور اسلام آباد میں 12 ہاکی کلبز رجسٹرڈ ہیں۔

(جاری ہے)

آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کے بعد ریجنل اور صوبائی سطح پر کلب ہاکی مقابلے کرانے کی حکمت عملی بنارہے ہیں۔کوشش ہے کہ کلب لیول پر ہاکی کو فروغ دیاجائے۔تمام صوبائی ایسوسی ایشنز کے سیکریٹریز کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے انعقاد پر رابطہ کررہے ہیں۔آصف باجوہ نے کہا کہ لاہور میں کلب ہاکی کے فروغ کیلئے ٹاﺅن ہاکی لیگ کرانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور ٹورنامنٹ کے اچھی طرح انعقاد کے لیے مختلف سپانسرز سے بھی بات چیت کررہے ہیں۔                                                                                                                                                                                  

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/08/2019 - 14:13:11

Your Thoughts and Comments