قومی کراٹے چیمپئن شپ کے لئے اسلام آباد کی مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے 27 رکنی دستے کے ناموں کا اعلان کر دیاگیا

بدھ 21 اگست 2019 16:30

قومی کراٹے چیمپئن شپ کے لئے اسلام آباد کی مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے 27 رکنی دستے کے ناموں کا اعلان کر دیاگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن نے قومی کراٹے چیمپئن شپ کے لئے اسلام آباد کی مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے 27 رکنی دستے کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے،اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الحق نے اسلام آباد کی27 رکنی مرد اور خواتین پر مشتمل ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر تے ہوئے بتایا کہ مردوں کی ٹیم میں حمزہ 50 کلوگرام کے ایونٹ میں، عمیر55 کلوگرام،قادی60 کلوگرام، حمزہ67 کلوگرام، عاقب75 کلوگرام، زبیر84 کلوگرام اور اقبال پلس 84 کلوگرام کے ایونٹ میں حصہ لیںگے ،فیضان انفرادی کا تا، ذیشان، امان اللہ اور ریحان ٹیم کاتا جبکہ عندلمونیم، اصغر ، بلال اور سیکی ٹیم کومتے کے ایونٹ میں شرکت کریں گے مردوں کی ٹیم کے ساتھ اویس رشید مغل منیجر اور شرافت علی کوچ ہونگے ،12 رکنی خواتین کے ٹیم کے لئے سعدیہ 45 کلوگرام کے ایونٹ میں زیبا نوری50 کلوگرام، طیبہ55 کلوگرام، سائرہ نورین61 کلوگرام، رمیشا68 کلوگرام اور ماروشہ پلس 68 کلوگرام کے ایونٹ میں قسمت آزمائی کریں گی جبکہ زیبا نوری انفرادی کاتا، زینب، فرقندہ اور سلمہ ٹیم کاتا، نازیہ اور منیبہ ٹیم کومتے کے ایونٹ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گی،جبکہ خواتین ٹیم کے ہمراہ اعجازالحق بطور کوچ اور عمر خان کوچ ہونگے، قومی کراٹے چیمپئن شپ (آج) جمعرات سے لاہور میں شروع ہوگی اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو مرد اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑیوں حصہ لیں گے ان ٹیموں میں دفاعی چیمپیئن پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلویز، پاکستان پولیس،بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوااور اسلام آباد شامل ہیں، چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انفرادی کومتے، ٹیم کومتے، انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا شامل ہیں خواتین کے ایونٹس: انفرادی کمیتے 45, 50, 55, 61, 68, پلس68 کلو گرام, انفرادی کاتا, ٹیم کاتا۔

(جاری ہے)

مردوں کے ایونٹس: انفرادی کمیتے 50, 55, 60, 67, 75, 84, پلس 84 کلو گرام, انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا کے ایونٹس شامل ہیں. یہ چیمپئن شپ 25 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 16:30:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :