سندھ فٹ سال چمپئن شپ :فرینڈز فٹ سال کلب ٹنڈو جام کی فائنل تک رسائی

پہلے سیمی فائنل میں ینگ مسلم فٹ سال کلب میر پور خاص کو 6-1سے شکست اختر ،احسان اور نصیر راجپوت نے 2،2گول اسکور کئے

بدھ 21 اگست 2019 16:49

سندھ فٹ سال چمپئن شپ :فرینڈز فٹ سال کلب ٹنڈو جام کی فائنل تک رسائی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں جارہی جشن آزادی سندھ فٹ سال چمپئن شپ فرینڈز فٹ سال ٹنڈوجام کی ٹیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا تفصیلات کے مطابق سندہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں جارہی جشن آزادی سندھ فٹ سال چمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل ینگ مسلم میرپورخاص اور فرینڈز فٹ سال کلب ٹنڈوجام کے مابین کھیلا گیا فرینڈز فٹ سال کلب ٹنڈوجام کی ٹیم نے 1۔

6 سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا فرینڈز فٹ سال کلب کے کھلاڑی اختر بلوچ نے 2 احسان نے 2 اور نصیر راجپوت نے 2 گول کئے اس طرح فرینڈز فٹ سال کلب ٹنڈوجام نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ چمپئن شپ کا کواٹر فائینل میچ شہدا اسپورٹس کلب ٹنڈوجام نے ینگ شاھین بدین کو 3۔

(جاری ہے)

6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ینگ اسٹار ٹنڈوجام نے ذیل پاک حیدرآباد کو 0۔

2 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ینگ اسٹار ٹنڈوجام اور شہدا اسپورٹس ٹنڈوجام کے مابین سیمی فائنل کھیلا جائے گا اس موقع پر مہمان خصوصی سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈائریکٹر کیمپس اشرف رستمائی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا جبکہ چمپئن شپ آرگنائزر انوار حسین خانزادہ نے مہمان خصوصی کوسندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اس موقع پر انوار حسین خانزادہ نے کہا کہ چمپئن شپ کا فائنل 22 اگست بروز جمعرات کو کھیلا جائے گا چمپئن شپ میں ریفری کے فرائض حاجی صغیر راجپوت عبدالتوحید عرف چھوٹو وسیم۔

عتیق الرحمن۔کامل حنیف راجپوت نے ادا کئے جبکہ اس موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اسسٹنٹ پبلک رلیشن آفیسر غلام مرتضی چانڈیو۔سندھ فٹ سال ایسوسی ایشن کے میڈیا کوارڈینٹر محمد اختر آرائیں کلیم راخپوت۔مومن راجپوت سمیت کھلاڑیوں و شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 16:49:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :