نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا

بدھ 21 اگست 2019 17:09

نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔نیوزی لینڈ کی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ہیڈ کوچ بننے کے لیے درخواست نہیں دی اور وہ اس دوڑ میں شامل نہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مائیک ہیسن نے صرف بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست دی تھی۔ہیسن نے چھ سال تک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی جس کے بعد گزشتہ سال نجی وجوہات کی بنا پر وہ عہدے سے الگ ہوگئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کو چار سال یعنی 2023 کے ورلڈ کپ تک کے لیے مقرر کیا جائے گا تاہم ہر سال کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 17:09:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :