۹فیصل آباد: تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ انارکلی بازار میں چوروں کا گروہ تاجر کے گھر کا صفایا کر کے فرار ہو گیا

بدھ 21 اگست 2019 19:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ انارکلی بازار میں چوروں کا گروہ تاجر کے گھر کا صفایا کر کے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

انارکلی بازار گلی 16 کے رہائشی تاجر عمران نے بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ گھر کی بالائی منزل پر سو گیا تو نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مختلف کمروں کی تلاشی لیتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 8 تولے طلائی زیورات، ایک لاکھ 65 ہزار روپے کی نقدی، ایل سی ڈی اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ صبح بیدار ہوئے تو گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا اور جانچ پڑتال کرنے پر مذکورہ سامان غائب پایا جس پر پولیس کو اطلاع کی۔ جھنگ بازار پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 19:11:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :