گ*فیصل آباد:ناکہ لگائے ڈاکوئوں نے سبزی منڈی جانیوالے دیڑھ درجن افراد کو لوٹ لیا

مزاحمت پر ڈالہ ڈرائیو رکو گولیاں مار کر لہولہان کردیا ، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ساڑھے تین لاکھ کے خونی ڈاکہ میںملوث گروہ کو پکڑ نہ سکی

بدھ 21 اگست 2019 19:11

(فیصل آباد(آن لائن) ناکہ لگائے ڈاکوئوں نے سبزی منڈی جانیوالے دیڑھ درجن افراد کو لوٹ لیا، مزاحمت پر ڈالہ ڈرائیو رکو گولیاں مار کر لہولہان کردیا ، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ساڑھے تین لاکھ کے خونی ڈاکہ میںملوث گروہ کو پکڑ نہ سکی ، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ اڈا ورکشاپ 109چک میں سبزی و پھل فروش دیڑھ درجن افراد حسب معمول اپنے گائوں کے رہائشی واحد جاوید ولد ابراہیم کے ڈالہ میں سوار ہو کر علی الصبح تین بجے کے قریب سدھار سبزی منڈی جارہے تھے کہ اڈا ورکشاپ لنک روڈ پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوئوں کے گروہ نے اسلحہ کے زور پر سبزی منڈی جانے والے تمام افراد سے مجموعی طور پر ساڑھے تین لاکھ کے قریب نقدی وموبائل فونز چھین لئے بعدازاں ڈاکو فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ، متاثرہ افراد کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونیوالے ڈالہ ڈرائیور واحد جاویدکوہاتھ اور ٹانگ میں گولیاں لگنے سے سو ل ہسپتال داخل کرایا ، جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 19:11:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :