انگلینڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک روبنسن کو عہدے سے فارغ کر دیا

بدھ 21 اگست 2019 21:05

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک روبنسن سے راہیں جدا کر لیں۔ انہیں چار برس تک انگلش ویمن ٹیم کی کوچنگ کا اعزاز حاصل ہے اور ان کی نگرانی میں انگلش ٹیم نے 2017ء میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہیں حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ویمن ایشز سیریز میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ویمن ٹیم آسٹریلیا ویمن کے خلاف صرف آخری ٹی ٹونٹی میچ جیت سکی تھی جبکہ ٹیسٹ میچ ڈرا کیا تھا۔ روبنسن کی جگہ اسسٹنٹ کوچ ایلسٹیئر میڈن عبوری طور پر ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 21:05:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :