دسویں ایشین انڈر 15 بیس بال چیمپئن شپ، پاکستانی ٹیم نے آخری میچ میں انڈونیشیا کو ہرا کر فتح کا مزہ چکھ لیا

بدھ 21 اگست 2019 22:30

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) دسویں بی ایف اے ایشین انڈر 15 بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے تیسرے اور آخری گروپ میچ میں انڈونیشیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10-0 سے شکست دے کر پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔ فتح کے باوجود پاکستانی ٹیم سپر رائونڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

(جاری ہے)

بدھ کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ اے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کو با آسانی 10-0 سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے جبکہ انڈونیشیا کو متواتر تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں چین اور دوسرے میچ میں کوریا کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 22:30:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :