ملک بھر میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ، حاجی نواب خان

جمعرات 22 اگست 2019 12:29

ملک بھر میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ، حاجی نواب خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) رکن تحصیل کونسل سوات اور مانیار فٹ بال کلب کے جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اور حکومت کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا دور تھا جب پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں حکمرانی کی جن میں ہاکی ، کرکٹ، سکواش اور سنوکر کے کھیل شامل تھے آہستہ آہستہ یہ اعزازت ہمارے ہاتھ سے نکل گئے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ کھیلوں میں سیاست آنی شروع ہوگئی اور عہدیدار ملکی مفاد کو چھوڑ کر اپنی اپنی کرسیاں بچانے کے چکر میں پڑ گئے اور سفارش اور پرچی سسٹم پروان چڑھتا گیا اور کھلاڑیوں کا چنائو میرٹ کی بنیاد پر ہونا بند ہوگیا اور کھلاڑیوں کو ملازمیتں بھی نہیں مل رہیں جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے بھی کھیل میں دلچسپی لینی بند کر دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کیلئے کسی زمانے میں تعلیمی اداروں کا بہت اہم کردار ہوتا تھا وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خود بھی ایک کھلاڑی رہ چکے ہیں ان کو کھیلوں میں دلچسپی لینی چاہئے اور حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو۔
وقت اشاعت : 22/08/2019 - 12:29:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :