فریال مخدوم اور عامر خان تیسری مرتبہ والدین بنیں گے
دونوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر یہ خوشخبری مداحو ں کو سنائی
ذیشان مہتاب جمعرات 22 اگست 2019 13:25
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اگست2019ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم تیسری مرتبہ والدین بننے جارہے ہیں،انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ویڈیو کلپ میں دونوں ایک بہت بڑے غبارے کے سامنے کھڑے ہیں اور عامر خان نے دائیں ہاتھ پر باکسنگ گلوو پہنا ہوا ہے۔فریال مخدوم ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ”ہم تیسری مرتبہ والدین بننے جارہے ہیں اور بہت خوش ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی نروس بھی ہیں،لڑکا یا لڑکی ،بے بی کی جنس کیا ہوگی؟“۔اس موقع پر عامر خان بولے کہ ” میں مکا مار کر غبارہ پھوڑوں گا اور بچے کی جنس سامنے آجائے گی“۔اس کے بعد عامر خان نے مکا مار کر غبارہ پھوڑا اور نیلے رنگ کی روئی باہر گری جس سے ظاہر ہوتاکہ جوڑے کے ہاں اس بار بیٹا ہوگا۔
اس موقع پر فریال مخدوم رونے لگیں اور عامر خان نے انہیں گلے لگالیا۔
(جاری ہے)
فریال مخدوم اور عامر خان 2013ءمیں نیویارک میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،2014ءمیں ان کے ہاں پہلی بیٹی لا مائیشا کی پیدائش ہوئی ،2017ءمیں دونوں کے مابین طلاق کی خبریں سامنے آنے لگیں تاہم 2018ءمیں ان کے ہاں دوسری بیٹی آلائینا کی پیدائش ہوئی ۔
وقت اشاعت : 22/08/2019 - 13:25:19
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، پنجاب پولیس کے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
سری لنکا ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر