ایشیا کپ انڈر 19 کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 22 اگست 2019 14:34

ایشیا کپ انڈر 19 کے شیڈول کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) ایشیا کرکٹ کپ (اے سی سی)انڈر 19 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔اے سی سی انڈر 19 کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ افغانستان اور کویت کی ٹیمین بھی گروپ اے کا حصہ ہوں گی۔گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)اور نیپال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 ستمبر کو میچ کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 5 ستمبر کو کھیلے گا۔

پاکستان اور کویت کی ٹیمیں 9 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔اے سی سی انڈر 19 کپ 5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ 23 اگست سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 22/08/2019 - 14:34:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :