ملک بھر میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ، حاجی نواب خان

جمعرات 22 اگست 2019 17:02

ملک بھر میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ، حاجی نواب خان
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) رکن تحصیل کونسل سوات اور مانیار فٹ بال کلب کے جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اور حکومت کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے ٹھوس منصوبہ بندی کرے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسا دور تک پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں دنیا پر حکمرانی کی جن میں ہاکی ، کرکٹ، سکواش اور سنوکر کے کھیل شامل تھے آہستہ آہستہ یہ اعزازت ہمارے ہاتھ نکل گئے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ کھیلوں میں سیاست آنی شروع ہوگئی اور عہدیدار ملکی مفاد کو چھوڑ کر اپنی اپنی کرسیاں بچانے کے چکر میں پڑ گئے اور سفارش اور پرچی سسٹم پروان چڑھتا گیا اور کھلاڑیوں کا چنائو میرٹ کی بنیاد پر نہیں ہوتا تھا اور نہ ہی کھلاڑیوں کو ملازمتیں مل رہی ہیں جس کی وجہ کھلاڑیوں نے بھی کھیل دلچسپی لینی بند کر دی، انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے کسی زمانے میں تعلیمی اداروں کا بہت اہم کردار ہوتا تھا وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خود بھی ایک کھلاڑی رہ چکے ہیں ان کو کھیلوں میں دلچسپی لینی چاہئے اورحکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو۔

وقت اشاعت : 22/08/2019 - 17:02:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :