بنوں،آزادی کرکٹ ٹی20 چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

جمعرات 22 اگست 2019 19:48

بنوں،آزادی کرکٹ ٹی20 چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا
بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) آزادی کرکٹ ٹی20 چمپئن شپ 2019میراخیل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگئی چمپئن شپ کا افتتاح ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں امیر زاہد شاہ نے کیا افتتاحی میچ آزاد کرکٹ کلب بنوں اور پہاڑی کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف آرگنائزر فرمان نیاز خان نے کہا کہ چمپئن شپ کا مقصد بنوں کے نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ کے مواقع فراہم کرنا اور ان میں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے انہوں نے چمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے تعاون سے یہ ایک یادگار چمپئن شپ ثابت ہوگی اور کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہوگی البتہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے صدر نیک محمد خان ،شاہد ناصر،اعجاز فاروق،خان،سدیس،شعیب اختر،عرفان بھائی ودیگر منتظمین اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 22/08/2019 - 19:48:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :