سری لنکا نے پاکستان میں ایک روزہ میچز کھیلنے کی حامی بھر لی
لنکن کرکٹ بورڈ پاکستان میں کم از کم 3 ایک روزہ میچز کھیلنے کا خواہاں، حتمی معاملات جلد طے کر لیے جائیں گے
محمد علی جمعرات 22 اگست 2019 19:31
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اگست2019ء) سری لنکا نے پاکستان میں ایک روزہ میچز کھیلنے کی حامی بھر لی، لنکن کرکٹ بورڈ پاکستان میں کم از کم 3 ایک روزہ میچز کھیلنے کا خواہاں، حتمی معاملات جلد طے کر لیے جائیں گے ۔ سری لنکن میڈیا کی رپورٹس
کے مطابق وزیر کھیل ہارین فر نینڈو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیم ٹیسٹ میچ
کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں بھیج سکتے تاہم ہم پاکستان میں تین ون ڈے میچز
کھیلنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ مارچ 2009ءمیں سری لنکن ٹیم پر
دہشت گرد حملے کے بعد سے متحدہ عرب امارات پاکستانی ٹیم کاہوم گراﺅنڈ بنا
ہوا ہے۔ حال ہی میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایس ایل سی کا چار
رکنی وفد بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کی سربراہی میں پاکستان آیا تھا۔
وفد نے کراچی اور لاہور میں گراو¿نڈز ، ہوٹل اور مختلف راستوں کا جائزہ
لیا۔ پاکستان نے سری لنکا کو لاہور اور کراچی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کی
پیشکش کی تھی ، واضح رہے کہ مذکورہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن
شپ کا حصہ ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کی سیریز دو مرحلوں میں شیڈول ہے
،پہلے مرحلے میں اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شامل
ہے جس کے بعد ون ڈے سیریز کے مقابلے دسمبر میں کھیلے جائیں گے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 22/08/2019 - 19:31:49
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا