تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کا الحاق

جمعرات 22 اگست 2019 21:51

تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کا الحاق
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ کسی بھی بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کا الحاق ہوا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق 72سال بعدپاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ باضابطہ الحاق کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس الحاق میں تحریک انصاف کے جوائنٹ سیکرٹری کرنل امان اللہ کی کوششیں اور کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

پاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کے وفد نے تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں چیف آرگنائزر سے ملاقات بھی کی۔ وفد میں فیڈریشن کے صدر چوہدری محمد وقاص وڑائچ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک افیئرز بلال جاوید، صدر اسلام آباد بلائینڈ ایسوسی ایشن شہزاد جاویدپنجاب بلائینڈ سپورٹس ایسوسی ایشن ارسلان مسرور اور سیکرٹری یوتھ افیئرز محمد سلمان شامل تھے۔
وقت اشاعت : 22/08/2019 - 21:51:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :