جوفرا آرچر وسیم اکرم اور میرے سے مختلف باﺅلر ہیں:وقار یونس
آرچر روایتی ویسٹ انڈین باﺅلرز کی طرح خطرناک ہیں:لیجنڈری پیسر
ذیشان مہتاب جمعہ 23 اگست 2019 14:36
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اگست2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے انگلش فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کو روایتی طور پر ویسٹ انڈین باﺅلرز کی طرح خطرناک قرار دیدیا۔47سالہ وقار یونس نے جوفرا آرچر کو فاسٹ باﺅلنگ کی دنیا میں ایک شاندار اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آسان رن اپ کے ساتھ باﺅلنگ کرتے ہیں اور انہوں نے چیزوں کو اپنے لیے مشکل نہیں بنایا ہوا۔اپنے دور میں مخالف بیٹسمینوں کی نیندیں حرام کرنے والے فاسٹ باﺅلر وقار یونس کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر ورلڈ کپ سے قبل ہی لوگوں کی نظروں میں تھے۔
لیجنڈری پیسر کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خیال میں جوفرا آرچر عمدہ ایتھلیٹ اور دیکھنے میں اچھا لگنے والے باﺅلر ہیں جو توقع کے مطابق گیند بازی کر رہے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ خوش قسمت ہے کہ آرچر کی شکل میں انہیں مستقبل کا باﺅلر ملا ہے جو روایتی طور پر ویسٹ انڈین باﺅلرز کی طرح انتہائی خطرناک باﺅلنگ کرنے کے عادی ہیں۔وقار یونس نے مزید کہا کہ جوفرا آرچر، وسیم اکرم اور میرے سے مختلف باﺅلر ہیں، ہمارا انداز کچھ اور ہوتا تھا جب کہ جوفرا آرچر تیز گیند اور باﺅنسر سے اٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 14:36:32
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے