وین کلیگن جونیئر گرلز تھروبال چمپئن شپ 17 ستمبر سے شروع ہوگی

جمعہ 23 اگست 2019 15:35

وین کلیگن جونیئر گرلز تھروبال چمپئن شپ 17 ستمبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 10وین کلیگن جونیئر گرلز تھروبال چمپئن شپ 17 ستمبر سے سٹی سکول (پی اے ایف چپٹر)کراچی میں شروع ہوگی، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں اور چمپئن شپ میں سکول، کالجز اور یونیورسٹی کی ٹیمیں حصہ لیں گی، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج 5 ستمبر سے قبل پاکستان تھروبال فیڈریشن آفس میں کرواسکتے ہیں اور چمپئن شپ میں 45 سو روپے انٹرفیس جبکہ 5 ہزار روپے پروٹیسٹ فیس مقرر کی گئی ہے ، پروٹیسٹ کرنے والی ٹیم میچ کے ختم ہونے کے ایک گھنٹہ کے اندر، اندر پروٹیسٹ فیس کے ہمراہ اپنے اعتراض کے ساتھ درخواست جمع کر سکتی ہے، ٹیم 12 کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگی اور میچ کے وقت کھلاڑیوں کو سکول کارڈ اور ب فارم اپنے ہمراہ لانا ضروری ہوگا،فائنل میچز 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر چمپئن شپ میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں میں کیش ایواڈ، ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

وقت اشاعت : 23/08/2019 - 15:35:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :