جوفرا آرچر کی آسٹریلیا کے خلاف تباہ کن بائولنگ، 6 کھلاڑی آئوٹ کئے

جمعہ 23 اگست 2019 17:06

جوفرا آرچر کی آسٹریلیا کے خلاف تباہ کن بائولنگ، 6 کھلاڑی آئوٹ کئے
لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بائولر جوفرا آرچر نے آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کے دوسرے ہی ٹیسٹ میچ میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے ڈیوڈ وارنر، ہیرس، پیٹنسن، پیٹ کمنز اور نیتھن لائن کو پویلین کا راستہ دکھایا، واضح رہے کہ انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ میں بھی عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 17:06:51