سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

لنکن ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے اگلے ماہ پاکستان آئیگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 اگست 2019 16:55

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اگست2019ء) ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کی راہ دیکھنے والے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، سری لنکن کرکٹ ٹیم اگلے ماہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی،ون ڈے میچز کی میزبانی کراچی جب کہ ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی لاہور کرے گا ۔اس سے قبل پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت اکتوبر میں سری لنکا کی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے میزبانی کرنی تھی جس کے بعد لنکن ٹیم نے دسمبر میں ایک بار پھر تین ون ڈ ے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا تھا ۔

چیئر مین پی سی بی احسان مانی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا کے مابین ٹیلی فون کال کے بعد اس سیریز میں ردو بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نئے شیڈول کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم 25ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں وہ 27ستمبر،29ستمبر اور2اکتوبر کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے مقابلے 5،7اور9اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد 10اکتوبر کو سری لنکن کرکٹ ٹیم اپنے ملک واپس روانہ ہوجائے گی۔دونوں ممالک کے مابین ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کھیلی جائے گی ۔                                                                                     
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 16:55:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :