پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل ٹیسٹ میچز دسمبر میں ہوں گے

جمعہ 23 اگست 2019 17:25

پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2019ء) پاکستان کرکٹ اور سری لنکا کرکٹ نے آج آئندہ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔جس کے مطابق ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے جبکہ سیر یز میں شامل ٹیسٹ میچز دسمبر میں منعقد ہوں گے۔

ابتدائی شیڈول کے مطابق پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل 2 ٹیسٹ میچز کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کی میزبانی اکتوبر میں کرنا تھی۔

سیریز میں شامل 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز دسمبر میں ہونے تھے۔

سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور صدر سری لنکا کرکٹ شامی سلواکے درمیان جمعہ کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کیا گیا ۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی۔

(جاری ہے)

جہاں3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر، دوسرا  29 ستمبر اور تیسرا 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

لاہور میں 5، 7 اور9  اکتوبر کو 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے بعد مہمان ٹیم 10 اکتوبر کو وطن واپس لوٹ جائے گی۔

احسان مانی، چیئرمین  پی سی بی:

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ سے مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں  انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی پر خوش ہیں۔محدود اوورز کی کرکٹ سیریز میں شرکت کی غرض سے پاکستان آنے سے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کی مجموعی صورتحال سمجھنے میں مدد ملے گی۔



چیئرمین  پی سی بی نے کہا کہ میچز کا انعقاد قومی کرکٹ فینز کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹارز کو پاکستان میں کھیلتا دیکھنے کے ایک طویل انتظار کو ختم کرنے میں مدد ے گا۔

احسان مانی نے کہاکہ گذشتہ 2 سالوں میںآئی سی سی ورلڈ الیون ، سری لنکا کے خلاف ایک ٹی ٹونٹی، ویسٹ انڈیز کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور 8 ایچ  بی ایل  پی ایس ایل میچز کا انعقاد پاکستان کرکٹ کے لیے ایک  پرامن ملک ہونے کی دلیل ہے۔



احسان مانی کاکہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست تسلیم کرنے پر میں سری لنا   کرکٹ کے صدر شامی سلوا ، ان کے بورڈ اور کھلاڑیوں کا مشکور ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کرکٹ کی میزبانی کرنے کے لیے بیتاب ہے اور یہاں آنے والی گذشتہ تمام ٹیموں کی طرح محفوظ ماحول فراہم کرنے کو ترجیح دے گا۔

شامی سلوا، صدر سری لنکا کرکٹ:

اس موقع پر سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا  کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکاکرکٹ کے درمیان دوستانہ تعلقات کا ایک شاندار ماضی ہے۔

اپنے کھلاڑیوں کی سیکورٹی اور حفاظت سری لنکا کرکٹ کی ذمہ داری ہے، اگر اس میں کوئی شک و شبہ ہوتا تو سری لنکا کرکٹ اس نتیجے پر نہ پہنچتا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ کے سیکورٹی وفدنے حال ہی میںلاہور اور کراچی کا دورہ کیا۔ وفد نے مثبت رپورٹ پیش کی ہے۔

شیڈول:
27 ستمبر: پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ،کراچی
29 ستمبر:  دوسرا ایک روزہ میچ، کراچی
2 اکتوبر: تیسرا ایک روزہ میچ، کراچی
5 اکتوبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور
7 اکتوبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور
9  اکتوبر  : تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 17:25:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :