آئندہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں عمدہ پرفارمنس دینے کی بھر پور کوشش کریں گی،ثناء میر

تمام کھلاڑی بھر پورمحنت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہیں،سابق کپتان

جمعہ 23 اگست 2019 17:48

آئندہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں عمدہ پرفارمنس دینے کی بھر پور کوشش کریں گی،ثناء میر
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر اور ندا ڈار نے کہا ہے کہ وہ اور انکی پوری ٹیم آئندہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں عمدہ پرفارمنس دینے کی بھر پور کوشش کریں گی اور کیمپ میں شر یک تمام کھلاڑی بھر پورمحنت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں جاری قومی خواتین کرکٹ ٹیم کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ثناء میر اور ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد جیسے خوبصورت شہر میں کرکٹ کیمپ کا انعقاد ایک اچھی کاوش ہے جہاں کھلاڑیوں کو ایک اچھے ماحول معتدل موسم اچھی آب و ہوا میں تیاری کا موقع میسر آیا ہے انہوں نے کہا کہ اس ہائی پرفارمنس کیمپ میںکھیل کے تمام شعبوں خصوصا فزیکل فٹنس ،بیٹنگ، بائولنگ، اور خصوصی طور پر فیلڈنگ پر توجہ دی جا رہی ہے اور پوری ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور خامیوں کو دور کرنے پر بھر پور محنت کر رہی ہے اور اس دفعہ زیادہ سے زیادہ میچز کے انعقاد کے ذریعے آئندہ دوروں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے اور انگلینڈ کی سیریز انکا اصل ہدف ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد جیسے شہر میں تربیتی کیمپ سے ہمیں بیرونی دوروں میں خاطر خواہ حدتک مدد ملتی ہے اور حالیہ کیمپ میں بھی مثبت انداز فکر کے ذریعے ٹیم کی تیاری کا عمل جاری ہے اور انہیں تمام مینجمنٹ اور سپورٹنگ سٹاف کا بھر پور تعاون حاصل ہے اور کیمپ کے دوران زیادہ سے زیادہ سنٹر وکٹ پر ہونے والے میچز سے خاطر خواہ حد تک کھلاڑیوں کو فائدہ ہو رہا ہے اور یہی چیز آئندہ دوروں میں انکی معاون ثابت ہوگی ۔

وقت اشاعت : 23/08/2019 - 17:48:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :